English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈو جام، الخدمت کی جانب سے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری

القمر

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کی جانب سے لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری۔ الخدمت فائونڈیشن کے صدر عبدالمجید انصاری، ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عبدالحمید شیخ، سرپرست اعلیٰ حماد علی بہادر کی نگرانی میں مستحق لوگوں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور رمضان پیکج کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ رمضان المبارک کے اندر کسی مستحق خاندان کو عبادات کرنے روزے رکھنے میں کو ئی مشکل درپیش نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مزدور طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے، جس کے لیے سہولت پہنچانے کے لیے الخدمت کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ ابھی سے اپنی زکوات الخدمت فائونڈیشن کے اکائونٹ میں جمع کراکے مستحق افراد کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چار سو ایسے مستحق گھرانے ہیں جنھیں راشن پہنچایا جارہا ہے اور الخدمت واحد تنظیم ہے جس نے ٹنڈوجام کے ہر وارڈ، ہر گلی، گردونواح کے گائوں کے مستحق گھرانوں تک پہنچ کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کوشش ہم کرتے رہیں گے۔ اس مشکل گھڑی میں الخدمت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر شعبے میں ان کی مدد کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے