English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان صد ارتی محل کے 20 ملازمین کورونا وائرس کا شکار

القمر

کابل(آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کے محل میں تقریباً20ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، یہ بات دو اہلکاروں نے گزشتہ روز اے ایف پی کو بتائی، تاہم ابھی تک، ا س کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ صدر خود بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہوں۔ ایک حکومتی اہلکار نے کہا ہے کہ صدارتی محل میں 20افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ یاہم، اس بات کو چھپایا جارہا ہے تاکہ خوف نہ پھیلے۔ ایک دوسرے اہلکار نے تعداد کی تصدیق کی، اور کہا کہ صدر کے انتظامی دفتر کے مزید12افراد بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور سوالات وزارت صحت کو بھیجنے کا کہا، جس نے بھی تبصرہ نہیں کرنا تھا، اور کہا کہ اس نے مریضوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے