حکومت کی جانب سے طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الہی ظہیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ لاہور پر واقع ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران حکومت اورعلمائے کرام کے درمیان ہونے والے 20 نکاتی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس پر علامہ ابتسام الہی ظہیر کے خلاف تھانہ سول لائنز میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
رپورٹ میں لکھاگیاہے کہ طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی گئی اور 3 سے ساڑھے 300 نمازی کندھے سے کندھا ملا کر اور فاصلے کو نظر انداز کرکے نماز ادا کررہے تھے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد 150 افراد کو اجتماع کی شکل میں بٹھا کر درس بھی دیا گیا،مقدمہ درج ہونے کے باوجود مسجد میں دوسری نماز تروایح میں بھی طے کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی جاری رہی۔
