English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہون، 12 سالہ لڑکی کورونا ٹیسٹ نگیٹو آنے کے بعد صحتمند قرار

القمر

سہون (نمائندہ جسارت) ضلع جامشورو میں چند دن پہلے کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو آنے والی 12 سالہ بچی اقرا میمن کی دو مرتبہ مسلسل ٹیسٹ نگیٹو آنے کے بعد صحتمند قرار دے کر گھر کو روانہ کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت علی اجن، کورونا سے متعلق ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر کلیم شیخ، ڈاکٹر نور اللہ لاڑک کی سربراہی میں بچی اقرا میمن کو ایمبولنس کے ذریعے اپنے آبائی علاقے مانجھند روانہ کردیا گیا۔ کورونا سے متعلق ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر کلیم شیخ نے بتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت صرف 2 پازیٹو کیسز سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہون میں زیر علاج ہیں، ضلع بھر میں ٹوٹل 13 افراد کورونا پازیٹو آئے تھے، جن میں سے 11 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ ضلعی فوکل پرسن نے مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ضلع بھر میں 15 پازیٹو کیسز کے اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صرف 2 تصدیق شدہ کیس ہیں جن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت محکمہ صحت کے حکام کو روانہ کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ جامشورو کی جانب سے اقرا میمن کو تحفے بھی دیے گئے جس پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور خاص طور پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے