English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کی جانب سے دو ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا، حزب اللہ جکھرو

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلا تفریق عوام کی خدمت کررہی ہے، شہربھر کی مساجد، دیگر اقلیتی عبادتگاہوں اور مندروں، پریس کلب، سیشن کورٹ، پولیس اسٹیشن، چرچوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت کی جانب سے دو ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے، روزانہ فورسز کو چائے اور ماسک فراہم کیے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں سوا ارب روپے سے عوام میں خشک راشن و دیگر اشیا تقسیم کی ہیں، حکومت صرف دعوے کررہی ہے ان کے منتخب نمائندے نظر نہیں آرہے، مشکل کی گھڑی میں سینیٹر سراج الحق عوام کے درمیان کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے، قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، عوام کی پریشانی دور کی جائے۔لاک ڈاؤن میں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ وائرس نے دنیا کی سپر پاور طاقتوں کو قلعوں میں بند کرکے رکھ دیا ہے۔ مغرب پوری طاقت کے باوجود علاج تلاش کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن ہمارے حکمران مساجد اور نماز کے پیچھے پڑ گئے ہیں، سیکولر قوتوں کو موقع مل گیا ہے لیکن مستقبل اسلام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا آگاہی مہم چلائے، مساجد کو چھوڑ دے۔ اللہ حفاظت کرنے ولا ہے۔ نماز اور قرآن سے تعلق قائم کرکے وبا اور مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ احتیاط بہت ضروری ہے، ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ جماعت اسلامی سستی روٹی، دوائیں، حفاظتی کٹس اور سستی افطاریاں کرا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے