ترکی نے انسانیت کی خدمت میں اپنا بھرپور حصہ ملاتے ہوئے 60 سے زائد ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد پہنچا دی۔
انسانیت کی خدمت سے سرشار ترکی کا کٹھن اور مشکل وقت میں بلا تفریق ریلیف آپریشن جاری ہے اور اب تک 60 سے زائد ممالک میں ترکی طبی الات اور دیگر امداد فراہم کر چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو تہائی دنیا نے امداد کی درخواست کی جس میں نصف سے زائد ممالک کو کورونا سے جنگ میں امداد پہنچا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 128 ممالک کی جانب سے گرانٹس، ایکسپورٹ پرمٹ اور خریداری کی صورت میں معاونت کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ان میں سے 64 ممالک کو طبی ساز و سامان اور آلات مہیا کر دیے ہیں۔
