English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہود مسجد اقصیٰ میں اپنی عبادت پر پابندی ختم کرانے کیلئے سرگرم

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی۔ اسرائیل میں مذہبی یہود کے بارے میں خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ’’کیبا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائیگی پرپابندی ختم کرائے اور مسجد اقصیٰ کے دروازے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یہ درخواست مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم یہودی تنظیموں کے گروپ اتحاد تنظیمات ہیکل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ عبرانی ویب سائٹ کے مطابق یہودی تنظیموں کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان پر مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائیگی پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں یہودی آباد کار تالمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ اس درخواست کی روشنی میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے صہیونی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے 5دن کا وقت دیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ کیا اسرائیل اور اردن کی حکومتوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کی بندش کا کوئی خفیہ سمجھوتا طے پایا ہے، جس کی روشنی میں مسجد اقصیٰ کو بند کیا گیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے