اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نرمی کے ساتھ کورونا لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر، اسٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک آلات، پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی مارکیٹیں طے شدہ ضابطوں کے ساتھ کھولی جا سکیں گی جنہیں ہفتے میں 5دن صبح 9سے شام 5بجے تک کھولا جا سکے گا۔اس کے علاوہ لاک ڈائون میں جنرل اسٹور، بیکری، آٹا چکی، ڈیری شاپس، گوشت، فروٹ شاپس اور تندور پورا ہفتہ کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔لاک ڈائون کے دوران پوسٹل کورئیر، پک اینڈ ڈراپ سروسز کو بھی صبح 9سے شام 5بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، ساتھ ہی ٹائرپنکچر شاپس، ڈرائیور، ہوٹل، پیٹرول پمپ اور ریسٹورنٹس 24 گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد‘لاک ڈائون میں 31مئی تک توسیع مختلف کاروبار ہفتے میں 5 روز کھولنے کی اجازت
القمر
