English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے علما سے تعاون مانگ لیا

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے وفاق المدارس اور مساجد کے ائمہ وخطبا سے تعاون مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فراڈ اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے لوگوں کی رقم ہتھیانے اور آن لائن فراڈ اور دھوکا دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے وفاق المدارس اور ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطبا سے مدد مانگ لی-جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کے
نام ایک مراسلے میں آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے طریقہ واردات کی بابت تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور مولانا جالندھری سے درخواست کی گئی کہ وہ ملک بھر کی مساجد کے آئمہ و خطبا ء کے ذریعے عوام الناس میں شعور اجاگر کریں تاکہ وہ ایسے عناصر کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں-مولانا جالندھری نے دھوکا دہی اور آن لائن چوری کی شکایات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطبا سے اپیل کی کہ وہ منبر و محراب سے اس حوالے سے آواز بلند کریں-انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کو چوری،دھوکا دہی اور ایذا رسانی کے بارے میں وعیدوں سے آگاہ کیا جائے اور لوگوں کو محتاط اور خبردار رہنے کی تاکید کی جائے تاکہ سب مل کر اس برائی کا خاتمہ کر سکیں اور لوگوں کو نقصان سے محفوظ رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے