English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کاکورونا سے شہید ہونے والے میجر اصغر شہید کو خراج عقیدت

القمر

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے طورخم بارڈر پر دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے میجر محمد اصغر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور طب سمیت دیگر محاذوں کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا ء ہمارے ہیروز ہیں۔مسلح افواج اور شعبہ طب جس طرح مشکل وقت میں دیکھے اور ان دیکھے دشمن کیخلاف نبردآزما ہیں اس کی نظیرنہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہدا ء کے اہل خانہ کی ہمیشہ قرض دار رہے گی،اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے