English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کو جڑ سے ختم نہ کیا تو وائرس دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے‘ ڈبلیو ایچ او

القمر

جنیوا (صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم اور ایمرجنسی چیف مائیکل ریان نے آن لائن نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی پیش رفت کو سست کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ میں کامیابی مل رہی ہے جو اچھی خبر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون میں مرحلہ وار نرمی امید کی کرن اور خوش آئند ہے لیکن اس مرحلے میں تمام ملکوں کو محتاط رہنا ہوگا‘ پابندیاں اٹھانا پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ہے لہٰذا لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے سست رفتاری اور مستقل مزاجی کا خیال رکھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے