English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان صدر نے طالبان کیخلاف جارحانہ کارروائیوں کا حکم دے دیا

القمر

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان اور دیگر  مسلح گروہوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر کی جانب سے یہ احکامات گزشتہ روز جنارے اور اسپتال پر حملوں میں 50 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں افغان صدر نے  کہا کہ میں سیکورٹی فورسز کو طالبان سمیت تمام شدت پسند گروہوں اور مسلح جتھوں کے خلاف دفاعی طرز سے جارحانہ انداز میں کارروائیاں  شروع کرنے کا حکم دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ننگرہار ، کابل اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردانہ  کارروائیوں کو دیکھا،جو کہ طالبان ، داعش اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے کی گئیں، ہمیں ملک کی حفاظت و سلامتی کے لیے  اپنے دشمنوں کے خلاف بھرپور اور تیز طر کارروائیاں کرنی ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملوں سے متعلق داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ اسپتال اور جنازے پر حملے انہوں نے کیے جب کہ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے