English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافی جمال خاشخجی کے بیٹوں نے قاتلوں کومعاف کردیا

القمر

مقتول صحافی جمال خاشخجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول جمال خاشخجی کے بیٹے صالح خاشخجی نے والد کے قاتلوں کومعاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص معاف کردے اورمفاہمت کرلے تو اس کا اجراللہ دے گا۔

واضح رہے کہ جمال خاشخجی ستمبر 2017ء میں سعودی عرب سے فرار ہو گئے تھے تاہم انہیں آخری مرتبہ استبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ ترک پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ قونصل خانے میں انہیں قتل کر کے جسمانی اعضا کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیے گئے ہیں۔

سعودی حکومت کا دعوی ہے کہ وہ قونصل خانے سے زندہ باہر نکلے تھے مگر  19 اکتوبر 2018ء کو سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے