English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد خاقان عباسی کو چارج شیٹ کا جواب دینا ہو گا، شہزاد اکبر

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کےمعاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو چارج شیٹ کا جواب دینا ہو گا، شاہدخاقان نےرپورٹ سےمتعلق جوکہا میں ثابت کروں گاکہ جھوٹ ہے۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کمیشن کےسامنے نہ کوئی جواب دےسکےنہ کوئی دستاویزدےسکے، شوگر انکوائری کی رپورٹ  شاہد خاقان عباسی کے اوپر چارج شیٹ ہے ، ایسا  پہلی بار ہواکہ کسی معاملہ پر انکوائری کمیشن بنایاگیا اورکم مدت میں رپورٹ سامنےلائی گئی، عید سے پہلے شوگر کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر پیش کردی تھی۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بغیر کسی وجہ کے سیلف آئسولیشن میں ہیں،ماضی میں جیسےکیسز بنتے ہیں اوراب جیسے بن رہےہیں ان میں بڑافرق ہے، ماضی میں ایسا کون سا کمیشن بنا ہے جس میں وزرا پیش ہوئے ہوں؟

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے سبسڈی کی نہیں ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی،ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے