ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 69 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بورنو کے دیہات فودوما لومومایا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے دھاوا بول کر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوج کے قائم مقام ترجمان موسیٰ صغیر نے اس سلسلے سے کوئی بیان نہیں دیا تاہم مسلح افواج کے سربراہ توکور یوسف بوراتائی نے بتایا کہ حالیہ 2 ماہ کے دوران بوکو حرام کے 1429 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
نائیجیریا میں اندھا دھند فائرنگ‘ 69افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
القمر
