English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے خود کشی کرلی

القمر

بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کرلی۔ ان کی عمر 34 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔

پولیس کے مطابق سوشانت سنگھ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خود کشی کی۔ سوشانت سنگھ کے ترجمان نے اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

‘چھچھورے’ 2019 میں ریلیز ہونے والی ان کی آخری فلم تھی۔ فلم کامیابی کے ساتھ ساتھ بہت اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ٹی وی کے بہت سے پروگراموں کی کامیاب میزبانی کے لیے خاصے مشہور تھے۔

انہوں نے 2012 سے فلمی دنیا میں اداکاری کا آغاز کیا۔ ‘کائی پوچی’ 2014 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم تھی لیکن اصل شہرت انہیں فلم سابق بھارتی کپتان دھونی پر بننے والی فلم ‘ایم ایس دھونی : دی ان فولڈڈ جرنی’ سے ملی۔

پاکستان میں ان کی شہرت کی وجہ فلم ‘پی کے’ کے کردار ‘سرفراز’ سے ملی۔ ان کے نام کے ساتھ انہی کا ایک ڈائیلاگ منسوب کردیا گیا تھا کہ ‘سرفراز دھوکہ نہیں دے گا’۔

‘پی کے’ ، ‘کائی پوچی’ اور ‘ایم ایس دھونی : دی ان فولڈڈ جرنی’ کے علاوہ فلم ‘دل بیچارہ’، ‘شدھ دیسی رومینس’، ‘کیدار ناتھ’ اور نیٹ فلکس کی ‘ڈرائیو’ بھی ان کی کامیاب فلمیں کہی جاتی ہیں جب کہ ان کا سب سے مشہور ٹی وی سیریل ‘پوتر رشتہ’ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے