English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں کورونا متاثرین 81 لاکھ اور اموات 4 لاکھ 39 ہزار سے متجاوز

القمر

واشنگٹن (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد81 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل
کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے اب تک 118283 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد2182950 ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 891556 جبکہ 44118 اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے7,081 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 536,484 ہے۔ دریں اثنا امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے متاثرین میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں 3 روز سے مسلسل کورونا کے 11000 متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا ایک ہفتے گزرنے کے بعد ہی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے