English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں ایک ہی دن کورونا کے 1 لاکھ 81 ہزار مریض ریکارڈ

القمر

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 19 ہو گئی ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ  83 ہزار 215 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 46 لاکھ 43 ہزار 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا  میں 22 لاکھ 97 ہزار 360 افراد کورونا سے متاثر،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 21   ہزار407 ہوگئیں۔

امریکا کے بعد برازیل دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار 638 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد اموات 49 ہزار 90 ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید 153اموات، تعداد 3،382 ہوگئیں

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 952 افراد متاثر اور اموات کی تعداد 8,002 ہوگئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 461 اور متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 15 ہوگئیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 655 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد28  ہزار315 ہوگئیں۔

انڈیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 970 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 182 ہوگئیں۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 38  ہزار 11 جبکہ اموات کی تعداد 34 ہزار 561 ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے