ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن:چاقو بردار شخص کے حملے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

لندن:کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ کے ایک پارک میں نامعلوم حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے وار کر کے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام کو پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد پولیس نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

25 سالہ گرفتارملزم لیبیا کا شہری ہے،جس کی  شناخت لیبیائی پناہ گزین خیری سعداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں