English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر نے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کو بیمار کتے سے تشبیہ دے دی

القمر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کی تہلکہ خیز کتاب منظر عام پر آگئی جس میں بڑے بڑے انکشافات کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کتاب میں داعش، روس اور افغانستان جنگ سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔

جان بولٹن کی کتاب میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایسے احمق کا کیا دھرا ہے جس کا نام بُش تھا، امریکا کبھی افغانستان سے نہیں نکل سکے گا۔

کتاب کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں لاکھوں لوگ مارے گئے، کھربوں ڈالرز خرچ ہوگئے، امریکا افغانستان سے انخلا نہیں کر پا رہا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہماری پٹائی ہورہی ہے، امریکا ہر چیز ہار چکا ہے، یہ مکمل ناکمی اور شرمناک ہے۔

جان بولٹن کی کتاب میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو احمق اور دھوکے باز قرار دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے دھوکے بازی کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔

داعش کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش سے روس کو نمٹنے دیں، امریکا 7 ہزار میل دور ہے اس کے باوجود داعش کا حدف ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام میں بھی روس اور ایران کو داعش سے نمٹنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کتاب پر اپنے ردعمل میں جان بولٹن کو بیمار کتے کے پلے سے تشبیہ دے دی اور کہا کہ جان بولٹن نے میرے خلاف کہانیاں گھڑی تاکہ مجھے بُرا دکھا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے