English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تُرک سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک سفیر وولکان بوز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھال لی۔ وولکان بوز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مدت صدارت کے دوران امن و سلامتی اور ترقیاتی منصوبو ں کو پروان چڑھائیں گے۔ اقوام متحدہ کی پچھترویں جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہونے والے وولکان بوزکر نے استنبو ل کے چراغان پیلس میں منعقدہ تقریب میں اپنا منصب سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدارت پر پہلی بار کسی تُرک شہری کی تعیناتی ان کے لیے باعث شرف ہے۔ ہر گروہ اور ارکان کی توقعات اور نظریات میرے لیے مساوی حیثیت رکھیں گے۔ بوزکر کا کہنا تھا کہ دنیا کو مختلف بحرانوں، بھاری تعداد میں جانی نقصان اور کورونا سمیت سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے