اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج مظفرآباد جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گےجب کہ وزیراعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔
آزاد کشمیرمیں احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے، آزاد کشمیرمیں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پر بریفنگ دی جائے گی۔
