English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے لداخ میںمزید 3 مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا، 2بھارتی ہلاک

القمر

لداخ/نئی دہلی (صباح نیوز)لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں، بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی۔چینی فوج نے علاقے میں مشقیں بھی کیں، لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی مارے گئے، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین نے15 جون سے پہلے علاقے میں اپنے فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے مارشل آرٹ کے 20 ٹرینرز بھیجے تھے 1996میں ہونے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک علاقے میں بندوق اور آتشی مواد نہیں رکھ سکتے۔دوسری جانب کنٹرول لائن ایل اے سی پر چین کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سرحد پر موجودگی اور طاقت میں اضافے کے تحت ہندوستانی فوج اور انڈین ائرفورس نے ائر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے تاکہ پیپلز لیبریشن آرمی پی ایل اے کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی جرات نہ کریں اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں فضا میں ہی مار گرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے