English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان ،مویشی منڈی کے قریب دھماکہ ،فائرنگ 25 ہلاک

القمر

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں مویشی منڈی کے قریب مارٹر شیل داغے جانے اور کار بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پیر کے روز ہلمند صوبے کے ضلع سنگین میں واقع ایک مویشی منڈی کے قریب کئی مارٹر شیل فائر کیے جانے کے علاوہ ایک کار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ مویشیوں کی خرید و فروخت کررہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے جب کہ 5 کلو میٹر دُور ایک افغان فوجی اڈہ بھی قائم ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ طالبان جنگجوؤں کی جانب سے کیا گیا، تاہم کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اسی صوبے کے ضلع واشہر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 6 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے