English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی قافلہ فوجی ساز و سامان کے ساتھ شام میں داخل

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوجی قافلہ عراقی صوبے کردستان کی گزرگاہ ’الولید ‘کے راستے شمال مشرقی شام کے علاقے حسکہ میں داخل ہوگیا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق قافلے میں 19 گاڑیاں شامل ہیں، جن میں فوجیوں کی حفاظت کے لیے لاجسٹک اور ملٹری میٹریل والے 13 ٹرک اور 5بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ قافلہ 50ٹرکوں پر مشتمل تھا، جن میں رسد اور فوجی سازو سامان شام لے جایا گیا۔ یہ قافلہ شمالی حسکہ کے علاقے تل بیدر میں فوجی اڈے پرمنتقل کی گیا۔ شام کے شمال مشرق میں فوجی اڈوں پرسامان اتارنے کے بعد یہ قافلہ عراقی کردستان میں واپس آگیا۔ دوسری جانب امریکی فوج نے حسکہ کے شمال مشرقی شہرمالکیہ کے نواح میںروسی پولیس کے گشت کو روک دیا،جو عراقی سرحد سے مالکا کراسنگ کی طرف جارہی تھی۔ اس موقع پر امریکی فوج نے بکتر بند گاڑیاں روڈ پر کھڑی کردیں اور روسی پولیس کو آگے جانے سے روک دیا۔ شامی مبصر کی رپورٹ کے مطابق دیرنا آغی نامی گاؤں کے لوگوں نے بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی فوجیوں کو گائوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز ایران، ترکی اور روس کے صدور نے وڈیو کانفرنس میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ایران اور روس شامی حکومت پر قابض بشار الاسد کے حامی ہیں، جب کہ انقرہ حکومت شامی اپوزیشن کے مزاحمت کاروں کی حمایت کرتی ہے۔ ادھر شام میں تُرکی کی جانب سے جاری آپریشن میں علاحدگی پسند کُرد تنظیم پی کے کے کے 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک فوج منبع امن کے تحت علاقے میں بحالی امن کی کوششوں میں صروف ہیں کہ۔ شمالی عراق کے علاقے خاقورق میں بھی ترک فوج نے کردستان ورکرز پارٹی کے 2جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے