English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امیرِ کویت کی طبیعت ناساز ولی عہد کو عارضی طور پر اختیارت منتقل

القمر

کویت سٹی (اے پی پی) امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ولی عہد کو عارضی طور پر بعض اختیارات سونپ دیے ہیں۔ کویت کے سرکاری خبررساںادارے کے مطابق امیر کو قبل ازیں طبی ٹیسٹوں کے لیے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ علی
جراح الصباح نے بتایا ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد کے مختلف طبی معائنے کیے جائیں گے۔ فی الوقت ان کی صحت بہتر ہے۔شیخ صباح الاحمد الجابر کی اس وقت عمر 91 سال ہے اور وہ 2006ء سے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ریاست کے امیر چلے آرہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی خارجہ پالیسی کے نگران رہے تھے۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت سے فون پر بات کی ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے