ریاض:سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کیلئے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق 84 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مثانے میں سوجن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
شاہی محل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم سعودی فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

