English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان فورسز کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ہرات کے گورنر کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے عام شہریوں  کی مزید ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں  اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیاجس سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے