English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برہان وانی کو شہید کرکے کشمیر ی عوام کو ڈرایا نہیں جاسکتا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ برہان وانی کو شہید کرکے کشمیریوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا،پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری سے بھارت دنیا میں اکیلا ہوگیا ہے،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ بند کررکھے ہیں، لیکن ریڈیو پاکستان تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامے عیاں کردیا ہے،بھارت کا 5اگست کا اقدام غیر آئینی ہے،بھارت ریاستی جبر سے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے