English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاہ فام فٹبالر کو نسل پرستانہ میسج کرنے پر 12 سالہ بچہ گرفتار

برطانیہ: عالمی شہرت یافت سیاہ فام فٹبالر ولفریڈ زاہا کو انسٹا گرام پر نسل پرستانہ میسجز کرنے  والے 12 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ولفریڈ زاہا نے انسٹا گرام کی تصاویر شئیر کیں جس میں نامعلوم شخص نے ان کے سیاہ رنگ کو تحقیر کا نشانہ بنایا تھا۔ فٹبالر کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے عوام جاگ جائیں جاگ جائیں اور اس قسم کے رویے کیخلاف متحد ہوں۔

مقامی پولیس نے فٹبالر کی جانب سے میسجز کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی شروع کردی اور تحقیق کرنے پر 12 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا جس نے اس جرم کا اعتراف بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے