English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے ایف 16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے

آذربائیجان: جنگی مشقوں میں شریک افواج تُرک ایف 16 طیاروں کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور آذربائیجان کے درمیان فوجی مشقوں کے سلسلے میں تُرک فضائیہ کے ایف 16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیاکہ ترک آذ عقاب 2020 ء میں شمولیت کے لیے آنے والے انقرہ کے جنگی طیاروں کا ایک تقریب میں خیر مقدم کیا گیا۔اس دوران ترکی اور آذربائیجان کا قومی ترانہ بھی سنایا گیا۔ واضح رہے کہ تُرک آذ عقاب مشقیں باکو، ناہچیوان، گینجے، کْر دیمیر اور ییولا میں 10 اگست تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے