English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارا نظامِ انصاف آلودہ ہے: وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک کے نظامِ انصاف کو اپنی تنقید کی لپیٹ میں لے لیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضع ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نہ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے