English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توہین رسالت پر مبنی گانا گانے پر گلوکار کو سزائے موت

ابوجا (نائجیریا) میں توہین رسالت پر مبنی گانا بنانے والے گلوکار کو سزائے موت سنادی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں 22 سالہ شریف امینو نامی گلوکار نے مارچ کے مہینے میں توہین آمیز گانا بنا کر اسے واٹس ایپ کے ذریعے پھیلایا تھا جس کے جرم میں اسے مقامی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

گانا نشر کرنے پر ملک بھر میں سدید احتجاج بھی ہوا تھا جس مں مظاہرین نے گلوکار کے گھر کو توڑ دیا تھا جبکہ وہ خود چھپ گیا تھا۔

2 روز قبل شرعی عدالت کے جج خادی علیو محمد کانی نے 22 سالہ گلوکار کو سزائے موت سنائی اور کہا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مجرم نے عدالت کے روبرو خود پر لگنے والے الزامات کا انکار نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے