English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دارالعلوم تفہیم القران سکھر میں یوم جشن آزادی کی تقریب

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) دارلعلوم تفہیم القران سکھر میں یوم جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، مہتمم دارالعلوم، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے دعا کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں صوبہ سندھ کا کلیدی کردار ہے، جہاں سب سے پہلے پاکستان کے قیام کے لیے قرار داد سندھ اسمبلی نے پاس کی اور دل کے دروازے مہمانوں کے لیے کھول دیے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی یوتھ سکھر کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ جس کا آغاز فینسی فرنیچر قاسم پارک سے ہوا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے