English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: افتا کونسل نے اماراتی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیدیا

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی مرکزی افتا کونسل نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان پرامارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیتے ہوئے امارات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لیبیا کی افتاح کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اولین دشمن ہے ۔ اس کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیںہو سکتے ۔بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امارات کا معاشی، سیاسی، سفارتی اور سماجی شعبوں سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کریں تاکہ ابوظبی کی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست سے دوستی کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے خود کو عالم اسلام کی صف سے نکال کر مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے