پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 588 جبکہ 6,219 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 381 ، پنجاب میں 95,958 ،بلوچستان میں 12,424 خیبرپختونخواہ 35,545، گلگت بلتستان میں 2,604، اسلام آباد میں 15,453 اور آزاد کشمیر میں 2,223 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,350 پنجاب میں 2,188، خیبرپختونخوا میں 1,243، بلوچستان میں 139، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 63 اورآزاد کشمیر 61 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار 579 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار 613 ٹیسٹ کے دوران 630 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 10 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 772 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 184 افراد متاثر، 7 لاکھ 97 ہزار 105 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 55 لاکھ 15 ہزار 681 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

