English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

القمر

سری نگر:بھارتی  فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار نوجوانوں کو اپنی ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلوڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران  فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کلگام میں عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر پابندی لگادی ہے، انتظامیہ نے پابندی کی خلاف ورزی پرسینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

انتظامیہ نے سری نگر ، بارہ مولا، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں   محرم کے جلوس روکنے کیلئے بھارتی فوج اور پولیس کو تعینات کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے