English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی مقدسات کی توہین کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، حافظ علی اصغر

القمر

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے فرانسیسی میگزین ’’چارلی ہیبڈو‘‘ کی جانب سے توہین آمیز خاکوںکی اشاعت، سوئیڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور پاکستان میں توہین صحابہ کرام کے دل سوز واقعات کیخلاف نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک ٹنڈوالہٰیار کے ضلعی صدر حافظ علی اصغر نقشبندی نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاست انتہا پسندی پھیلانے اور اسلامی مقدسات کی توہین کرنیوالوں کو فوری گرفتار کرے، گستاخی صحابہ کرنیوالوں کیخلاف قانون کو حرکت میں نہیں لایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ آصف رضا علوی کا ملک سے باہر نکل جانا قانون پر سوالیہ نشان ہے، سوشل میڈیا پر گستاخ آمیز مواد کو ختم اور ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ گستاخانہ خاکوں اور توہین قرآن کے معاملے پر حکومت محض مذمت سے کام نہ چلائے، اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک کی توہین اور پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کر کے دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ پاکستان فرانس حکومت پر گستاخ آمیز اشاعت کو روکنے کے لیے دبائو بڑھائے، فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فوری ملک بدر کیا جائے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں مرسکتے ہیں ناموس رسالت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت اصحابِ رسول کی توہین کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کرے، صحابہ کرام پر تبرا بازی کرنے کا سلسلہ روکا نہ گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔ شرپسند عناصر پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طرز عمل اختیار کریں تاکہ قانون کی حکمرانی قائم ہو اور ملک فتنہ وفساد سے محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے