English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا کورونا سے متعلق عوام سے جھوٹ بولنے کا اعتراف

القمر

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی، انہوں نے یہ بات امریکی صحافی باب وڈورڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں شروع ہی سے سمجھ آگئی تھی کہ وائرس خطرناک ہوگا، عام فلو سے کہیں زیادہ خطرناک لیکن لوگوں کے سامنے بار بار کہا کہ وائرس خطرناک نہیں اور خود سے غائب ہو جائے گا، ماسک پہننے والے افراد کا مذاق بھی اڑایا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اب بھی اس کی سنجیدگی کم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں ہلچل نہیں پھیلانا چاہتے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ ڈریں، میں اس ملک یا دنیا کو ہلچل میں نہیں ڈالوں گا۔ ہمیں قیادت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل ٹرمپ پر شدید دباؤ ہے۔ رائے عامہ کے مطابق دو تہائی امریکی ٹرمپ کے وائرس سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متفق نہیں ۔ ٹرمپ پر تنقید ہو رہی ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھانے کیلیے انہوں نے کورونا بحران کو کم ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے