ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات اوربحرین نے اسرائیل سے معاہدے پر دستخط کر دیے۔تسلیم نہیں کریں گے‘ قطر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اوربحرین اور نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔اسرائیل کے ساتھ ہونے والا یہ امن معاہدہ انگریزی، عربی اور عبرانی زبان میں لکھا گیا ہے۔ دستخط کرنے کے بعد چاروں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر اماراتی وزیر خارجہ شہزادہ عبداللہ بن زید نے خطاب کرتے ہوئے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کے بغیر یہ معاہدہ طے پانا ممکن نہیں تھا،یہ معاہدہ یو اے ای، امریکا اور اسرائیل تینوں کی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پرامن اور مستحکم مستقبل ہر کسی کی خواہش ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکی سرگرمی ہمیشہ سے مثبت رہی ہے۔ خلائی مشن بھیج کر یو اے ای نے ثابت کیا کہ خطے میں صلاحیت موجود ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی سال سے مشرق وسطیٰ جنگ وجدل میں گھرا رہا، یہ معاہدہ اسرائیل فلسطین امن کی راہ ہموار کرے گا۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن دنیا اور امن کے لیے بہت بڑا دن ہے، مشرق وسطیٰ کے شہری امن واستحکام سے رہ سکیں گے۔تقریب سے پہلے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مزید 5سے 6 ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے انتہائی قریب ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یو اے ای کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے میں ذاتی طور پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔دوسری جانب قطر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امکان کاامکان سختی سے مسترد کر دیا۔حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین کا حل نہیں ہے، یہ مسئلہ تب تک حل نہیں ہو سکتا جب تک فلسطینی ایک مقبوضہ علاقے میں مجبور رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں