English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کا مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ نہ دینے کا اعلان

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والے مہاجر مزدوروں کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح کا معاوضہ دینے سے انکار کردیا ہے، جس پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مودی سرکار جانتی ہی نہیں کہ لاک ڈاؤن میں کتنے مہاجر مزدور مارے گئے اور کتنوں کی ملازمتیں چلی گئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلیمان کے جاری اجلاس کے پہلے روز اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے باعث بیروزگار ہونے اور ہلاک ہونے والوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے، جس پر بھارتی وزیر محنت سنتوش کمار گنگوار نے بتایا کہ حکومت کے پاس ایسے افراد سے متعلق کوئی ڈیٹا ہی نہیں ہے، لہٰذا ایسے میں معاوضہ دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جس پر حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے بھی حکومت کی جانب سے حکومتی بے حسی پر سخت تنقید کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے