English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور سوئیڈن کا جاسوس مشن ناکام بنانے کا روسی دعویٰ

القمر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور سوئیڈن کے 2 جاسوس طیارے فضا میں آگے بڑھنے سے روک کر جاسوسی مشن ناکام بنا دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ بحر بالٹک کی فضا میں روس اور امریکا کے 2 بغیر پائلٹ طیارے آگے بڑھنے سے روک دیے گئے ہیں اور اس فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے ایک روسی سوخوئی 27 لڑاکا طیارے کو استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب امریکا اور سوئیڈن کی طرف سے اس دعوے سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے قومی دفاعی مرکز کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو بحر بالٹک کے اوپر روسی سرحد سے قریب پہنچنے والے 2 فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد ایس -2 لڑاکاطیارہ جو بحری بیڑے کی فضائی دفاعی فوج سے وابستہ تھا، نے فوراً اُڑان بھر کر طیاروں کی شناخت کی اور انہیں سرحدی خلاف ورزی سے روک دیا۔د وسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدرتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت کی نشاندہی کرنے پر ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹوفر رے کو دائیں بازو کے بجائے بائیں بازو کی تحریک پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا کانگریس میں بیان مجھے پسند نہیں آیا، انہوں نے چین کا ذکر کیوں نہیں کیا؟۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس، شمالی کوریا اور دیگر ممالک سے متعلق یہ بات کی جا سکتی ہے، تاہم اس معاملے میں چین سرفہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے