English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل

سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد وفاقی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا گیا۔ صحت انصاف کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کارڈ کا اجرا مرحلہ وار نئے اضلاع سے کیا جائے گا، قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے، پاکستان کے90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے