English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد پریٹ آباد اسپتال بد انتظامی کا شکار ،مریض پریشان

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پریٹ آباد اسپتال بدانتظامی کا شکار ہوگیا، بدانتظامی کے نتیجے میں یہاں آنے والے مریض پریشان ہیں تو دوسری طرف اسپتال کا زیر تکمیل لان بھی گدھوں اور دیگر جانوروں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے جہاں ہر وقت کوئی نہ کوئی جانور موجود رہتاہے۔ دوسری طرف اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب اسپتال کے اندر سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تو متاثرہ شخص فوٹیج لینے گیا تو اسے بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کرنا بند کردی گئی ہے اسپتال میں معیاری ادویات کی فراہمی اور دیگر امور بھی بدانتظامی کا شکار ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے