English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد میں میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم: فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاق وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ طبی آلات زون قائم کرنے سے 1.4 ارب ڈالرز کی درآمدات کم ہو جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سرنج، سوئیاں، ایکسرے مشینیں و دیگر آلات ہم پاکستان میں بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلا طبی آلات کا زون سیالکوٹ میں قائم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے