English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی’

امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زادنے کہا ہے کہ پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی اور افغان امن کیلئےدوسال سےجاری ہماری کوششوں میں پاکستان مددگارثابت ہوا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زادنےامریکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  افغان 42سال میں پہلی بارایک میزپربیٹھےہیں افغان رہنما،طالبان غلطیاں دہرانےکےبجائے پرُامن حل پررضامندہوجائیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کیلئےضروری سمجھتاہے یہ امید اور موقع کالمحہ ہے،مگراس لمحےکےاپنے چیلنجز ہیں اگر افغان مذاکرات ناکام ہوئےتوامریکااپنےقومی سلامتی کےمفادات کےتحفظ سےپیچھےنہیں ہٹےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےطالبان کو افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئےترغیب دی، افغان امن کیلئےدوسال سےجاری ہماری کوششوں میں پاکستان مددگارثابت ہوا ،پاکستان افغان رہنماوں کیساتھ بات چیت کےسلسلےمیں بھی مددگارثابت ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے