English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیر اعظم

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں روزگارکے بہت مواقع ہیں۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینارسے خطاب بھی کیا۔

عمران خا نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل کوہنرمند بنانے کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان کو خود انحصارملک میں بدلنا چاہتی ہے، پاکستان کو ایک خودمختاراورمستحکم ملک بناناچاہتےہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کےشعبےمیں حکومت مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے