English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاق سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، عزیز قاسمی

القمر

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ کے جزائر کے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کیخلاف مختلف سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی، جن میں سندھی ادبی سنگت شاخ لاڑکانہ کے عزیز قاسمی، ستار ہلیو، صابر احمد علی چانڈیو، ساجد چانڈیو، پی پی ش ب کے ضلعی صدر محمد زبیر جتوئی، آپا پروین چانڈیو، سندھ نیشنل پارٹی جنید احمد ملکانی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ وفاق مسلسل سندھ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، ہر وفاقی حکومت میں سندھ کے عوام کے حقوق اور وسائل چھینے گئے، کبھی کراچی پر قبضے کی کوشش تو کبھی سمندری علاقوں پر اور کبھی کراچی کمیٹی کی باتیں کرکے سندھ کے لوگوں کی دل آزاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے لیکن بدلے میں سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جرائز کے متعلق جاری صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے