English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ایران سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنیکا فیصلہ

القمر

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ان اشیا کو ایران سے درآمدکرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے پڑوسی ملک ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت دی ہے‘ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی اجازت ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے جس کا مقصد ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی لانا ہے‘ ٹماٹر کے درآمد کے پرمٹ جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ درآمد کنندگان ٹماٹر اور پیاز درآمدکر سکیں‘ اگر ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو اس صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے