English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: اتفاقی گولی چلنے سے لڑکا جاں بحق، 2لاشیں برآمد

القمر

 

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) اتفاقی گولی چلنے سے 12سالہ لڑکا جاںبحق ہوگیا، مختلف مقامات سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں 3ملزمان کو دھرلیا۔گاڑی کھاتہ میں ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھمن آباد میں 12 سالہ لڑکا محمد مدثر مبینہ طور پر اتفاقی گولی چلنے سے جاں ہوگیا، متوفی مدرسے پڑھنے کے بعد گھر آیا تھا،گھر میں کوئی نہ ہونے کے باعث مدثر نے الماری میں رکھا پستول نکال کر کھیلنے لگ گیا اور اسی دوران گولی چل پڑی جو دیوار سے ٹکرا کر مدثر کو لگی۔ ہوسڑی تھانے کی حدود میں نہر سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت رامو کولہی ولد ڈاچی کولہی کے نام سے ہوئی جبکہ چھلگری تھانہ کی حدود میں نجی کلینک سے بھی ایک شخص کی لاش برآمدہوئی جس کی شناخت 70 سالہ اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے
ہوئے پنجرا پول کے قریب سے مین پوری فروش راحیل قریشی کو 500 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیامزید کارروائی میں حاجی شاہ روڈ کے قریب سے منشیات فروش عبدالعزیز کو 150 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔دوسری جانب حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مکرانی پھاٹک کے قریب سے ڈکیت کامران عرف کامی ملاح کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے جس نے ابتدائی بیان میں چوری،ڈکیتی،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔فورٹ تھانے کی حدود گاڑی کھاتہ میں سہہ پہر 3موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے سلیم ٹریکٹر دکان میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر تقریباً 8لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے